اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے قبائلی عمائدین میں سے ایک، عبدالرحمن النمراوی نے کہا ہے کہ علاقے ميں داعش دہشت گرد گروہ کو وجود میں لانے والا امریکہ ہے۔ اور حال ہی میں جو وفد واشنگٹن گيا ہوا تھا وہ داعش کا نمائندہ تھا اور اس نے امریکہ سے دہشت گردوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ اور یہ بات، امداد پہنچانے کے بہانے امریکی طیاروں کے فلوجہ میں اترنے، اور داعش گروہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے ذریعے ثابت ہوگئی ہے۔الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن خلف الطرموز نے بھی کہا ہے کہ عراق کی سکورٹی فورس اور قبائلی عوام نے مشرقی الرمادی کے "البوغانم" علاقے میں ایک کاروائی کے دوران اسرائیلی،امریکی اور یورپی ساخت کے نئے ہتھیار برآمد کئےہیں۔
.......
/169